| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
تو دُور کی بات میری طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھا ۔ یہ دیکھ کر میرا حوصلہ اتنا بُلند ہوگیا کہ اب میں اسی راستے سے اپنی پھٹ پھٹ کرتی فِفٹی موٹرسائیکل پر انہی پولیس والوں کے پاس سے گزرتاہوں مگر انہوں نے مجھے کبھی تنگ نہیں کیا ۔ایسا لگتا ہے کہ میں انہیں دکھائی ہی نہیں دیتا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یوں شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ کی برکت سے مجھے ذہنی پریشانی سے نجات مل گئی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(30) تنخواہ بڑھ گئی
بابُ المدینہ(کراچی) کے علاقے واٹر پمپ(گلستانِ مرشد )کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے : میں ایک سیٹھ کے ہاں نوکری کرتا تھا اور شادی شدہ تھا ۔ 5بچے تھے اورتنخواہ بہت کم تھی،لہٰذا بڑی تنگی سے گزر بسر ہوتی تھی ۔ ایک دن میں نے اپنے سیٹھ سے اپنی اس پریشانی کا ذکر کرتے ہوئے تنخواہ بڑھانے کی درخواست کی تو اس نے صاف انکار کردیا ۔جس پر میری ان سے تلخ کلامی ہوگئی اور میں نے جذبات میں آکر نوکری سے ہی استعفیٰ دے دیا۔میری تنگ دستی مزید بڑھ گئی ۔ایک اسلامی بھائی سے مُلاقات ہوئی تو انہوں نے میرا مسئلہ سُن کر پوچھا: کیا آپ اپنے پیر ومرشد امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ رسالے'' شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ ''سے شجرہ عالیہ پڑھتے ہیں؟ میں نے نفی میں سر ہلاکر اپنی سُستی کا اقرار کیا۔انہوں نے میرا ذہن بنایا کہ آپ شجرہ عالیہ پڑھنے کا معمول بنالیجئے اور