Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
187 - 216
تھی کہ اگر کپڑا بننے کی مشین کا کوئی پُرزہ خراب ہوجائے تو میں اسے فیکٹری والوں کی اجازت سے لے جاؤں اوراسے دکھا کر بازار سے نیا پُرزہ خرید لاؤں ۔ میں اپنا یہ فریضہ بخوبی انجام دیتا تھامگر مجھے شدید ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ۔ وہ یوں کہ جب میں فیکٹری سے وہ قیمتی پُرزہ لے کر بازار کا رُخ کرتا تو راستے میں کچھ پولیس والے آنے جانے والوں کو چیکنگ کے نام پر روکتے اور ''چائے پانی'' کا مطالبہ کرتے ۔میں اُن کی اس زیادتی سے بچنے کے لئے دوسرا راستہ اختیار کرتا جو خاصا طویل تھا ۔مجھے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتامگر کیا کرتا مجبور تھا۔ ایک دن میں نے ایک اسلامی بھائی سے اپنا یہ مسئلہ بیان کیا تو وہ فرمانے لگے کہ آپ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے مُرید ہیں ،عطّاری ہیں ،کیا'' شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ '' کا رسالہ اپنے پاس رکھتے ہیں؟ میں نے کہا نہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ یہ رسالہ اپنے پاس رکھئے اور شجرہ عالیہ کا یہ شعر کثرت سے پڑھا کریں:
بہرِ شِبلی شیرِ حق دنیا کے کُتّوں سے بچا  (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ )

ایک کا رَکھ عبد ِواحد بے رِیا کے واسِطے (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ )
آپ ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ کھلی آنکھوں سے اس کی برکتیں دیکھیں گے۔میں نے ایسا ہی کیا ۔پھر جس دن مجھے بازار جانا تھا ۔ اسی شعر کی تکرار کرتے ہوئے پھٹ پھٹ کرتی فِفٹی موٹرسائیکل پر پولیس والوں کے پاس سے گزرا تووہ حسبِ معمول وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو روکنے میں مصروف تھے مگر حیرت انگیز طور پر انہوں نے روکنا
Flag Counter