Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
186 - 216
 (28) لاکھوں کا کاروبار واپس مل گیا
    بابُ الاسلام(سندھ) کے ایک اسلامی بھائی نے شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطاریہ سے حاصل ہونے والی برکتوں کا بیان کچھ یوں کیا:میرا چلتا ہوا کاروبار تھا اور مالی طور پر کسی قسم کی پریشانی نہ تھی ۔ پھر حالات نے ایسی کروٹ لی کہ میرا سارا کاروبار ڈُوب گیا اور میں گویا عالیشان بنگلے سے نکل کر فٹ پاتھ پر آگیا ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں دامنِ امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے وابَستہ ہو کر عطّاری بن چکا تھا ۔آزمائش کے ان دنوں میں یہ نسبت میرے کام آئی ۔وہ اس طرح کہ میں نے رسالہ ''شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطاریہ ''میں دئيے گئے شجرہ عالیہ کے اس شعر کے ذریعے اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دُعا کرنا شروع کی ۔
بَہرِ ابراہیم مجھ پَر نارِغم گلزار کر  (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)

بھیک دے داتا بِھکاری باد شاہ کے واسِطے(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)
خدا عَزَّوَجَلَّ کی قسم! چند ہی دنوں میں ایسے اسباب بنے کہ میرا ڈُوبا ہوالاکھوں کا کاروبار مجھے واپس مل گیا اور میری خوشحالی کے دن لَوٹ آئے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (29)ذ ہنی پریشانی سے نجات مل گئی
    بابُ المدینہ(کراچی) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے : میں کورنگی انڈسٹریل ایریا کی ایک فیکٹری میں مُلازم تھا ۔وہاں میری ایک ذمہ داری یہ بھی
Flag Counter