| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
بابُ المدینہ(کراچی ) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا لبّ لباب ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کا کروڑ ہا کروڑ احسان کے اس نے مجھے شیخِ طریقت امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہسے بیعت ہوکر عطّاریہ ہونے کا شرف بخشا۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ میں مدرسۃ المدینہ میں قراٰن پاک حفظ کررہی ہوں ۔شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کے دعائیہ اشعار پڑھنا میرا معمول ہے ۔بالخصوص جب کبھی مجھے سبق یاد کرنے میں دُشواری ہوتی ہے یا مجھے محسوس ہوتا ہے کہ آج میں سبق ٹھیک سے نہیں سُنا پاؤں گی تو میں گھر سے مدرسہ تک اس شعر کی تکرار کرتی ہوئی آتی ہوں :
مشکلیں حل کر شہ مُشکل کُشا کے واسِطے (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کر بَلائیں رَد شہیدِ کربَلا کے واسِطے (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
تو الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکت سے سارا سبق بالکل صحیح سنُادیتی ہوں اور میری معلمہ کو بھی مجھ سے کوئی شکایت نہیں ہوتی ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(27) مَدَنی ماحول میں استقامت مل گئی
بابُ المدینہ(کراچی) کے ایک اسلامی بھائی (جو دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات وتعویذات کے ذمہ دار بھی ہیں)کا بیان کچھ یوں ہے :اللہ عَزّوَجَلَّ کا کروڑ ہاکروڑ احسان کہ مجھے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول ملااور شیخِ طریقت