Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
183 - 216
دوسرے فریق سے صلح کا معاہدہ بھی ہوگیا اور انہوں نے ڈیڑھ یا دو لاکھ رقم بھی وصول کر لی تھی مگر مقدمہ کی سماعت طویل ہوتی چلی جارہی تھی ۔سب گھر والے بہت پریشان تھے ۔ ایک اسلامی بہن کوہماری اس پریشانی کا پتا چلا تو انہوں نے مجھے شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ پڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ 3یا 12یا 26دن کا ارادہ کرکے اپنی پریشانی دُور ہونے کی نیت سے روزانہ شجرہ عالیہ پڑھئے اوراس شعر کی بالخصوص تکرار کیجئے :
مشکلیں حل کر شہ مُشکل کُشا کے واسِطے (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)

کر بَلائیں رَد شہیدِ کربَلا کے واسِطے (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
اور اس کی برکتیں دیکھئے ۔میں نے 12دن تک شجرہ عالیہ پڑھنے کی نیت کی اور اس پر عمل شروع کردیا ۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ صرف 3دن پڑھنے کی برکت سے اس مقدمے کا(جس کا دوسال سے کوئی فیصلہ نہیں ہوپارہا تھا )فیصلہ ہوگیا اور میرے ابو باعزت بری ہوگئے۔ یوں شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کے دعائیہ اشعار پڑھنے کی برکت سے ہمیں اس طویل پریشانی سے نجات مل گئی ۔اس دن کے بعد گھر والوں نے مجھے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کرنے کی مکمل اجازت دے دی ہے ورنہ پہلے کافی رُکاوٹ کا سامنا تھا ۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
تجھ سے در،در سے سگ اور سگ سے ہے مجھ کو نسبت 

میری گردن میں بھی ہے دور کا ڈورا تیرا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter