Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
181 - 216
لئے دُعاکو اپنا معمول بنا لیا ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ کچھ ہی دنوں میں میری تنگ دستی خوشحالی میں بدل گئی ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (23)کُتّے بھاگ گئے
    بابُ المدینہ(کراچی ) کی ایک اسلامی بہن کے حلفیہ بیان کا خُلاصہ ہے کہ ایک بار دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسلامی بہنوں کا مَدَنی مشورہ تھا ۔ہم چند اسلامی بہنیں اس میں شرکت کے لئے بس اسٹاپ پر بس کے انتظار میں کھڑی تھيں ۔ کافی دیر گزر گئی مگر بس نہ آئی ۔اچانک مڑ کر پیچھے دیکھا تو خوف کے مارے میرا دل اچھل کر حلق میں آگیا کہ بہت سے خوفناک کتے ہمیں گھیرے میں لئے ہوئے تھے ۔ میں نے ہمت کر کے شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کے دعائیہ اشعار میں سے اس شعر کو پڑھنا شروع کردیا :
بَہرِ شِبلی شیرِ حق دنیا کے کُتّوں سے بچا (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ )

ایک کا رَکھ عبد ِواحد بے رِیا کے واسِطے(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ )
حیرت انگیز طور پر وہ کتے یکایک منتشِر ہو گئے ۔یوں الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کی برکت سے ہمیں اس مصیبت سے نجات ملی ۔شجرہ عالیہ کی یہ برکت دیکھ کر میں نے روزانہ شجرہ عالیہ پڑھنے کی نیت بھی کر لی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter