| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
معمول شجرہ عالیہ پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا ۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ شجرہ عالیہ کی برکت سے میں کچھ ہی دنوں میں مکمل طور پر صحت یاب ہوگئی ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے اور میرے گھر والوں کو شیخِ طریقت امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی غلامی اوردعوتِ اسلامی میں استقامت نصیب فرمائے ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(22)مالی طور پرخوشحال ہوگئے
بابُ الاسلام(سندھ) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخُلاصہ ہے:گھر والوں نے بڑے ارمان سے میری شادی کی ۔شادی ہونے کے بعد میں شدید معاشی مسائل کا شکار ہوگیا ۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میری خستہ حالی میں اضافہ ہوتا چلا گیا ۔میں شدید پریشان تھا کہ ضروریاتِ زندگی کیونکر پوری ہوں گی ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے ذریعے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخل ہوکر عطّاری بن چکا تھا اور دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مَدَنی ماحول سے بھی وابَستہ تھا ۔توجُّہ مُرشِد سے ایک دن میری نگاہ رسالہ ''شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطاریہ ''میں دئیے گئے شجرہ عالیہ کے اس شعر پر پڑی :
اَ حْسَنَ اللہ ُ لَھُمْ رِزْقاً سے دے رِزْقِ حَسَنْ بندہ رَزَّاق تاجُ الاَصفیاء کے واسِطے(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)
میں نے اس شعر کے ذریعے بارگاہِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ میں اپنے مالی حالات کی بہتری کے