| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
پر شناختی کارڈ بھی بن گیا اور انہیں نوکری بھی مل گئی ۔ یوں ہمیں الحمدللہ عَزَّوَجَلّ َشجرہ عالیہ کی برکت سے تنگدستی اور پریشانی سے نجات مل گئی ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(21)ھڈی ٹوٹنے سے محفوظ رہی
بابُ المدینہ(کراچی ) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا خلاصہ ہے کہ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ میرا روزانہ شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ پڑھنے کا معمول ہے ۔ اس کے دعائیہ اشعار اکثر چلتے پھرتے بھی پڑھتی رہتی ہوں ۔ایک مرتبہ میں دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے مَدَنی مشورے میں جانے کے لئے تیاری کررہی تھی ۔ایک دم میرا پاؤں پھسلا اور میں دھڑام سے پُختہ فرش پر گر پڑی ۔مجھے شدید تکلیف محسوس ہورہی تھی مگر میں ہمت کر کے مَدَنی مشورے میں شرکت کے لئے پہنچ گئی اور اس شعر کی تکرار کرتی رہی :
مشکلیں حل کر شہ مُشکل کُشا کے واسِطے (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کر بَلائیں رَد شہیدِ کربَلا کے واسِطے (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
جب گھر واپس آئی تو درد کی شدت میں اضافہ ہوچکا تھا ۔جب گھر والے مجھے لیڈی ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے تو وہ حیران رہ گئی کہ ایسی زبردست چوٹ کے باوجود کمر کی ہڈی ٹوٹنے سے محفوظ رہی ۔بہرحال اس نے میرا علاج شروع کیا اور میں نے حسبِ