Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
178 - 216
ہلنے لگی۔ ہم گھبرا گئے کہ نہ جانے یہ جنّات اب ہمارا کیا حشر کریں گے ۔ یکایک دروازے سے قبلہ امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ مسکراتے ہوئے تشریف لے آئے۔ وہ چڑیل روہانسی ہو کرکہنے لگی:'' مجھے معاف کردو میں چلی جاؤنگی۔'' امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے اسے کمرے سے باہر نکال دیا۔میری طبیعت بھی سنبھل گئی مگر دوسرے دن کچھ اور چڑیلیں پہنچ گئیں اور دھمکی دینے لگیں :''تم 80طلباء ہو اگر80,000بھی ہوں تو ہمارا کچھ نہیں کرسکتے، تمہارے فیضان مدینہ کے کچھ عطاری جن ہیں جن کے باعث ہم مجبور ہیں ورنہ ہم تم سب کا گلا دبادیتیں۔ ہم نے پھر سے شجرہ عالیہ پڑھنا شروع کیاتو سب چڑیلوں نے یہ کہتے ہوئے بھاگنا شروع کردیا کہ ہم صرف تمہارے کراچی والے پیر عطار سے ڈرتی ہیں۔(قومِ جنات ،ص۲۰۹)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (20)مسئلہ حل ہوگیا
    بابُ المدینہ(کراچی ) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ میرے بچوں کے ابو نے ایک جگہ ملازمت کے لئے درخواست دی مگر انہوں نے اس کے لئے نئے شناختی کارڈ کی شرط رکھ دی ۔میرے بچوں کے ابو نے نیاشناختی کارڈ بنانے کے لئے درخواست جمع کروائی مگر 2سال کا لمبا عرصہ گزرنے کے باوجود شناختی کارڈ نہیں بن سکا ۔ ہم بہت پریشان تھے کہ شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے نوکری بھی نہیں مل رہی تھی جس کی وجہ سے بڑی تنگ دستی تھی ۔ میں نے 21دن شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ پڑھنے کی نیت کی ۔ ابھی 17دن ہی پڑھا تھا کہ حیرت انگیز طور
Flag Counter