بابُ المدینہ(کراچی ) کی مقیم اسلامی بہن کے بیان کا لبّ لبا ب ہے کہ میرے گھر والے بڑے بھائی کی شادی کے لئے طویل عرصے سے کوششیں کررہے تھے مگر جہاں کہیں رشتے کی بات کرتے کوئی نہ کوئی رُکاوٹ کھڑی ہوجاتی ۔ خاندان میں رشتے موجود تھے مگر بھائی راضی نہ ہوتے ۔اسی دوران چھوٹے بھائی کی شادی بھی بخیروعافیت ہوچکی تھی ۔گھر والے شدید پریشان تھے ۔ایک اسلامی بہن سے میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ بطورِ وظیفہ پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔چنانچہ میں نے شجرہ عالیہ کے دعائیہ اشعار پڑھنا شروع کردئیے۔ ابھی 5دن ہی گزرے تھے کہ میرے بھائی خاندان میں شادی کے لئے رضامند ہوگئے یوں شجرہ عالیہ کی برکت سے گھر والوں کو طویل پریشانی سے نجات ملی اور میرے بھائی کی شادی ہوگئی ۔اب میں خود بھی دوسری اسلامی بہنوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے شجرہ عالیہ پڑھنے کی ترغیب دلاتی ہوں ۔