| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
ہے ،اب آپریشن کی کوئی حاجت نہیں ۔'' میرے پڑوسی اسلامی بھائی شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ کی یہ برکتیں دیکھ کر اتنے متأثر ہوئے کہ فوراً اپنا نام امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے بیعت ہونے کے لئے لکھوا دیا اور دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع میں بھی شریک ہونے لگے ۔تادمِ بیان الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ ان کے چھوٹے بھائی کے گردے میں کبھی دوبارہ تکلیف نہیں ہوئی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(17)ویزے مل گئے
عمان کے عطّاری اسلامی بھائی کے بیان کا لبّ لباب ہے : میں تقریباً14سال سے عرب ملک عمان میں مقیم اور 6سال سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوں ۔ یہاں میرا اپنا کاروبار ہے ۔ مجھے ایک بار اپنے کارخانے میں لیبر(کام کرنے والوں)کی ضرورت پڑی ۔میں نے ویزوں کے لئے بار بار درخواستیں جمع کروائیں مگر ان تھک کوشش کے باوجود ویزے نہ مل سکے ۔کئی سال یونہی گزر گئے ،میں بہت پریشان تھا کہ لیبر نہ ہونے کی وجہ سے مجھے نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا ۔خیر میں نے ہمّت کر کے ایک مرتبہ پھر درخواست جمع کروائی۔ ایک اسلامی بھائی نے مجھے امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ رسالے'' شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ '' سے شجرہ عالیہ سے دعائیہ اشعار پڑھنے کا مشورہ دیا ۔ میں نے شجرہ عالیہ سے ان دعائیہ اشعار کو بلاناغہ پڑھنا شروع کردیا۔ شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ