| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
اسلامی بھائی کے جسم میں حرکت پید اہوئی اور وہ ہڑبڑاکر اٹھ بیٹھے۔یہ دیکھ کر اسلامی بھائیوں کی جان میں جان آئی ۔مختلف اواراد ووظائف پڑھ کر دم کرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔راستے میں بس رکی تو انہیں کچھ دیر تازہ ہوا میں لٹادیا جس سے ان کی طبیعت مزید بہتر ہوگئی ۔ یوں الحمدللہ عَزَّوَجَل شجرہ عالیہ کی برکتیں پاتے ہوئے کم وبیش صبح:00 6بجے وہ مریض اسلامی بھائی بخیر وعافیت دعوت اسلامی کے صوبائی مدنی مرکز فیضان مدینہ جامع مسجد نورانی (کوئٹہ) پہنچ گئے۔وہاں سے انہیں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی روانہ کردیا گیا جہاں سے وہ بخیریت اپنے گھر پہنچ گئے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(15) اجتماع میں شریک ہوگئے
بابُ المدینہ(کراچی ) کی مقیم اسلامی بہن کا بیان کچھ اس طرح سے ہے کہ مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے سالانہ بین الاقوامی سنتوں بھرے اجتماع کی آمد آمد تھی ۔ میں نے اپنے بچوں کے ابّو پر اجتماع میں شریک ہونے کے لئے انفرادی کوشش کی تو وہ تیّار ہوگئے اور ٹرین میں سیٹ بھی بُک کروالی۔ جس روز روانگی تھی گھر میں کوئی جھگڑا ہوگیا ۔انہوں نے غصے کے عالم میں اجتماع میں نہ جانے کا اعلان کردیا، یہاں تک کہ مجھے بھی خصوصی نشست میں شرکت کے لئے اسلامی بہنوں کے اجتماع میں جانے سے منع کردیا ۔میں شدید