دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ (کراچی) سے عاشقانِ رسول کا ایک مَدَنی قافلہ 30دن کے لئے راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر پر بلوچستان روانہ ہوا ۔ سفر کرتے کرتے یہ مَدَنی قافلہ بعدِ نماز مغرب بلوچستان کے شہر دالبندین سے کوئٹہ کے لئے بس میں سوار ہوا۔ بس نے ابھی تھوڑا ہی فاصلہ طے کیا تھا کہ شرکائے قافلہ میں سے ایک اسلامی بھائی کے سینے اور پیٹ میں شدیددرد اٹھا اور ساتھ ہی ساتھ قے بھی ہونے لگی۔شرکائے قافلہ ان کی حالت دیکھ کر بہت پریشان ہوئے ۔بس ویرانے میں سے گزر رہی تھی چُنانچہ فوری طور پر کوئی حکیم یا ڈاکٹر بھی نہیں مل سکتا تھا ۔ایسے میں ایک اسلامی بھائی نے امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ رسالے'' شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ '' سے شجرہ عالیہ پڑھنا شروع کردیا ۔حیرت انگیز طور پر اس اسلامی بھائی کی طبیعت سنبھلنا شروع ہوگئی اور وہ قدرے پُرسکون ہوگئے ۔تمام اسلامی بھائی مطمئن ہوکر اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے اور جلد ہی نیند کی آغوش میں جاپہنچے۔ صرف خیرخواہ اسلامی بھائی جاگتے رہے اورشجرہ عالیہ پڑھ کر مریض اسلامی بھائی پر دم کرتے رہے ۔
کافی وقت یونہی گزر گیا۔پھر اچانک اسلامی بھائی کی طبیعت دوبارہ بگڑنا شروع ہوگئی ۔انہوں نے چند جھٹکے لئے اوربے حس وحرکت ہوگئے۔اسلامی بھائیوں نے آگے بڑھ کر انہیں سنبھالنے کی کوشش کی تو یہ دیکھ کر ان کے اوسان خطا