| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
بھائی کا حَلَفِیہ بیان ہے کہ میں نے سرکی آنکھوں سے یہ ناقابلِ فراموش منظر دیکھا کہ قبلہ شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ وہاں تشریف لے آئے ۔آپ دامت برکاتہم العالیہ کے ہاتھ مبارک میں ''عصا''ہے اورآپ کے آگے آگے ایک عجیبُ الخلقت شخص(جو غالباً وہی جن تھا جو اسلامی بھائی کو تنگ کر رہا تھا )ّ بدحواسی کے عالم میں بھاگ رہا ہے ۔ یہاں تک کہ وہ جِنّ مسجد سے باہَر نکل کر بھاگ گیا اوراَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اُس اسلامی بھائی کی طبیعت سنبھل گئی۔(قوم جنات، ص۲۰۴)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(13)صحت یابی مل گئی
بابُ المدینہ (کراچی) کی ایک اسلامی بہن نے کچھ اس طرح بتایا کہ میری چھوٹی بہن کی طبیعت مسلسل خراب رہتی تھی۔ڈاکٹروں سے بہت علاج کروایا مگر '' مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی''کے مصداق کچھ افاقہ نہ ہوا۔ان کی بیماری سے سب گھر والے بہت پریشان تھے۔اسی پریشانی کے عالم میں ہم نے امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ رسالے'' شجرہ قادریہ رضویہ عطّاریہ '' میں دیا گیا شجرہ عالیہ پڑھا۔الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ شجرہ عالیہ پڑھنے کی برکت سے میری بہن کچھ ہی دنوں میں مکمل طورپر صحت یاب ہو گئی۔
آپ جیسا پیر ہوتے کیا غرض دردر پھروں آپ سے سب کچھ ملا یا غوثِ اعظم دستگیر
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد