Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
17 - 216
صاحب اشرفی علیہ رحمۃ اللہ الولی نے بھی اپنی خلافت اور حاصل شدہ اَسانید و اِجازات سے نوازا ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مَدَنی مشورہ
    جوکسی کا مُرید نہ ہو اُسکی خدمت میں مَدَنی مشورہ ہے کہ اس زمانے کے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کے عظیم بزرگ شیخ طریقت امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے وجودِ مسعود کو غنیمت جانتے ہوئے بلا تاخیر ان کا مُرید ہوجائے۔ یقیناً مُرید ہونے میں نقصان کا کوئی پہلو ہی نہیں، دونوں جہاں میں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ ہی فائدہ ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مشائخِ کِرام کا یہ دستور رہا ہے کہ اپنے مُریدین و طالبین کو ایک شجرہ شریف بھی عطا فرماتے ہیں جس میں دیگر اورادووظائف کے ساتھ دعائیہ اشعار پر مشتمل شجرہ عالیہ بھی ہوتا ہے ۔ ان اشعار میں سلسلہ عالیہ کے تمام مشائخ کے نام اس ترتیب سے لکھے ہوتے ہیں کہ سلسلہ نبیِ کریم رؤف رحیم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم تک پہنچتا ہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بھی ایک بہت ہی پیارارسالہ ''شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ ''مرتب فرمایا ہے۔جس کے شروع میں شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ منظوم اشعار کی صورت میں موجود ہے(یہ
Flag Counter