Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
16 - 216
جذبہ اتباع ِقرآن وسنّت ،جذبہ احیاءِ سنّت،زہدوتقویٰ، عفو ودرگزر، صبروشکر، عاجزی وانکساری،سادگی ،اخلاص، حسنِ اخلاق،جود وسخا، دنیاسے بے رغبتی، حفاظتِ ایمان کی فکر ، فروغ ِعلم دین ،خیر خواہی مسلمین جیسی صفات میں یادگارِ اسلاف ہیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ ضیا ئیہ عطّاریہ
    الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ شیخِ طریقت امیرِ اَہلسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رَضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطاریہ میں مُرید کرتے ہیں اورقادری سلسلے کی عظمت کے توکیاکہنے کہ اس کے عظیم پیشوا حضور سیدنا غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قیامت تک کے لئے (بفضل ِ خدا عَزَّوَجَلَّ)اپنے مریدوں کے توبہ پر مرنے کے ضامن ہیں۔

(بہجۃ الاسرار،ص۱۹۱،مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)

    امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے قطب ِمدینہ خلیفہ اعلیٰ حضرت حضرت سیدنا ضیاء الدین مدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی سے بیعت کی اورآپ علیہ رحمۃ اللہ الغنی کے ہی خلیفہ حضرت مولاناعبدالسلام قادری علیہ رحمۃ اللہ الھادی سے امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو خلافت حاصل ہے ۔آپ دامت برکاتہم العالیہ کو دنیائے اسلام کے اور بھی کئی اکابر علماء و مشائخ دامت فیوضھم سے خلافت حاصل ہے،مثلاًشارِح بخاری،فقیہ اعظم ہند مفتی شریف الحق امجدی علیہ رحمۃ اللہ الولی ،مفتی اعظم پاکستان حضرت مفتی وقار الدین قادری علیہ رحمۃ اللہ الھادی اورجانشین سیدی قطبِ مدینہ حضرت مولانا فضل الرحمن
Flag Counter