Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
168 - 216
العالیہ کے عطاکردہ شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کے دُعائیہ اشعار کو اپنا وظیفہ بنا لیا ۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ شجرہ عالیہ پڑھنے کی برکت سے ایسی غیبی مدد نصیب ہوئی کہ مدرسہ بھی دوبارہ کھُل چکا ہے اور مسجد میں نمازوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا اور وادی کی فضاؤں میں اذان سے پہلے دُرُود وسلام کے نغمے بھی گونجنے لگے۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(12)جنّ بھاگ کھڑا ہوا
      بابُ المدینہ (کراچی) کے ایک مَدَنی اسلامی بھائی(دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے اسلامی بھائی کو مدنی کہتے ہیں) نے بتایا کہ مریم مسجد میں مَدَنی قافِلہ ٹھہرا ہوا تھا۔ شرکاءِ قافلہ میں سے ایک اسلامی بھائی عرصہ دراز سے آسیب زدہ تھے۔اُن پر مسلّط جِنّ ایک روز انہیں تنگ کرنے لگا۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے کی بِنا پر شرکائے قافِلہ پریشان ہورہے تھے۔ مَدَنی اسلامی بھائی نے بُلند آوازسے جُونہی شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ کے دعائیہ اشعار پڑھنے شروع کئے تو جس اسلامی بھائی پر جِنّ تھا وہ چیخنے لگے اور اِدھر ُادھر ہاتھ پاؤں مارنے لگے۔ مگرپڑھنے والے نے شجرہ عالِیہ پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کی بَرَکت سے کچھ ہی دیر میں ان کی حالت بہتر ہونے لگی۔شجرہ عالِیہ پڑھنے والے مَدَنی اسلامی
Flag Counter