Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
167 - 216
    الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ شجرہ عالیہ کی برکتیں اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے بعد شجرہ عطّاریہ میں موجود اَوراد و وظائف روزانہ باقاعدگی سے پڑھنے کا معمول بنا چکی ہوں۔الحمدللہ عَزَّوَجَل شجرہ عالیہ کی برکت سے میرے بگڑے کام بن جاتے ہیں۔
  شجرہ عطاریہ سے ہمیں تو پیار ہے

                              ان شآء اللہ دو جہاں میں اپنا بیڑا پار ہے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(11)مسجد دوبارہ آباد ہوگئی
    بابُ المدینہ(کراچی ) میں مقیم صوبہ سرحد کی ایک عطّاریہ اسلامی بہن کے حلفیہ بیان کا خُلاصہ ہے کہ سرحدی علاقے میں ہماری کچھ زمین ہے ۔جس میں ہم نے ایک مسجد اور مدرسہ بھی بنایا۔ جب وادی میں اذان کی آواز گونجتی تو اس سے پہلے سرکارِ مدینہ ،سُرورِ قلب وسینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی ذات اقدس پردُرود وسلام بھی پڑھا جاتا جس سے فضا مہک اٹھتی ۔ مگر افسوس کہ وہاں پرکچھ لوگوں کو'' یارسول اللہ ''کہنا ایک آنکھ نہ بھاتا تھا ۔چنانچہ انہوں نے زبردستی ہماری زمینوں پر قبضہ کر لیا اور میرے بھائی کو اذان سے پہلے دُرودِ پاک پڑھتے ہوئے شہید کرڈالا ۔ان کے تین چھوٹے چھوٹے بچے یتیم ہوگئے۔ اس کے بعد مدرسہ بھی بند ہوگیا اور مسجد میں نمازوں کی ادائیگی کا سلسلہ بھی رک گیا ۔ ہم بہت پریشان تھے کہ اب اس وادی میں سنّتوں کی خدمت کیونکر ہوسکے گی۔ہم نے پیرومُرشد شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم
Flag Counter