Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
166 - 216
پڑھنے کی برکت سے مجھے نہ صرف امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی زیارت نصیب ہوئی بلکہ میری بہن کی شادی بھی بخوبی انجام پائی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (10)مکان مل گیا
    بابُ المدینہ (کراچی) کی ایک عطّاریہ اسلامی بہن کے حلفیہ بیان کا خُلاصہ ہے کہ 2004؁ء میں ہمارا گھر گلشن اقبال میں زیر تعمیر تھا ۔جس کی وجہ سے ہم کسی اور علاقے میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے ۔ہمارا اندازہ تھا کہ ستمبر تک گھر کی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔چنانچہ ہم نے مالک مکان سے ستمبر تک کیلئے ہی معاہدہ کیاتھا۔ ستمبر آپہنچا مگر کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر گھر تعمیر نہ ہو سکا۔ ادھر مالک مکان نے گھر خالی کرنے کا نوٹس دے دیا ۔باوجود کوشش کے فوری طور پر دوسرا مکان بھی نہیں مل رہا تھا ۔ ہم بہت پریشان تھے ۔ اسی پریشانی کے عالم میں ایک دن میں نے امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ رسالے'' شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ ''سے شجرہ عالیہ پڑھااوراس سلسلے کے تمام بزرگانِ دین رحمہم اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کو ایصال ثواب کر کے ان کے وسیلے سے دعا مانگی۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ! کا ایسا کرم ہوا کہ ہمارے برابر والوں نے ہمیں بخوشی اپنا مکان رہنے کے لئے دے دیا ۔ یوں شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کے وسیلے سے ہمارا یہ مسئلہ حل ہو گیا۔
Flag Counter