Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
165 - 216
 (9)شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں
    بابُ المدینہ (کراچی) کی ایک عطّاریہ اسلامی بہن کا حلفیہ بیان کچھ یوں ہے کہ میری بہن کی شادی کی تاریخ مقرر کی جا چکی تھی۔ جوں جوں شادی کا دن قریب آرہا تھا، ہماری پریشانیوں میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا تھاکیونکہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں تھے کہ شادی کی مناسب تیاریاں کرسکیں ۔اسی پریشانی کے عالم میں ایک رات میں نے امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ رسالے'' شجرہ قادریہ رضویہ عطّاریہ ''سے شجرہ عالیہ پڑھا اور دعا مانگ کر نیند کی آغوش میں چلی گئی ۔ میری خوش نصیبی کی معراج کہ میں نے خواب میں دیکھاکہ کوئی ہم دونوں بہنوں سے کہہ رہاہے :کھڑی ہو جاؤ ! دیکھو! شیخِ طریقت امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ تشریف لارہے ہیں۔یہ سن کر میں اور میری بہن فوراًادب سے کھڑے ہو گئے۔اتنے میں امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ تشریف لے آئے ۔اسی دوران کسی نے امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں میرے بڑے بھائی کا نام لے کر عرض کی کہ یہ انکی ہمشیرہ ہیں اور ہماری پریشانی کا تذکرہ بھی کیا۔ امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے ہمیں تسلی دی اور فرمایا:''ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کی پریشانی دُور ہوجائے گی۔'' جب میں بیدار ہوئی تو اس بشارت کی وجہ سے بہت پُرسکون تھی ۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ خواب میں بند ھائی ہوئی ڈھارس حقیقت میں تبدیل ہوگئی اور شادی کی تیاریوں کے اسباب مہیا ہوتے چلے گئے ۔یوں شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ
Flag Counter