| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
اپنے والد صاحب کی پریشانی دُور ہونے کی نیت سے شجرہ عالیہ پڑھنا شروع کردیا ۔ ابھی تین دن ہی گزرے تھے کہ یہ خبر ملی کہ والد صاحب کی رقم مارکیٹ میں کسی کو ملی ہے اور وہ یہ رقم جلد والد صاحب کے حوالے کر دے گا۔اور واقعی چند دن بعد وہ رقم میرے والد صاحب کو واپس مل گئی۔ہم نے اللہ تبارک وتعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کی برکت سے ایسی جگہ سے ہماری رقم واپس مل گئی جہاں کوئی چیز گرنے کے بعد ملنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔
تیرا کرم ہے ذاتِ باری عطاری ہوں عطاری
نسبت کیا ہے پیاری پیاری عطاری ہوں عطاریصَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(6)سرکا درد جاتا رہا
بابُ المدینہ (کراچی) کی ایک عطّاریہ اسلامی بہن کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میرے سر میں مسلسل درد رہتا تھا جس کی وجہ سے میں شدید پریشان تھی۔ طویل عرصے تک علاج کروایا مگر خاص فائدہ نہ ہوا ۔ یہاں تک کہ یوں محسوس ہونے لگا کہ شاید میرے سرکا درد کبھی دُور نہیں ہوگا ۔اسی دوران میں نے اپنے پیرومُرشِدشیخِ طریقت امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ رسالے'' شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ ''سے شجرہ عالیہ کے دعائیہ اشعارپڑھنا شروع کردئیے ۔الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ وہ سر درد جس کے علاج سے میں تقریباً مایوس ہوچکی تھی ، شجرہ عالیہ قادریہ