Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
161 - 216
اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں خوب استغاثہ پیش کررہا تھا ،یہ اسی کی برکت ہے۔ یہ دیکھ کر وہ ڈاکٹر اور آپریشن تھیٹر کا عملہ بہت متأثر ہوا ۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ شجرہ عالیہ کی برکت سے میرے گُردوں کا درد بغیر آپریشن دور ہوگیا اور میں اپنے قدموں پر چلتا ہوا آپریشن تھیٹر سے باہر نکل آیا ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (5)کھوئی ہوئی رقم واپس مل گئی
    بابُ المدینہ(کراچی ) کی مقیم عطّاریہ اسلامی بہن کے بیان کا لبّ لباب ہے کہ میرے والد صاحب ایک کاروباری آدمی ہیں اور روزانہ گھر سے نکلتے وقت خاصی بڑی رقم اپنے ساتھ رکھتے ہیں ۔ایک دن حسبِ معمول وہ گھر سے نکلے اور جب واپسی پر حساب کیا تو 35000(پینتیس ہزار)روپے کم تھے ۔ذہن پر بہت زور دیا مگر یاد نہ آیا کہ کہاں دیئے تھے ۔جہاں جہاں گئے تھے وہاں سے بھی معلوم کیا کہ شاید وہاں کہیں گر گئے ہوں مگر ہر ایک نے لاعلمی کا اظہار کیا ۔اب تو والد صاحب شدید پریشان ہوئے ۔ انہی دنوں میں نے اپنے علاقے میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے تربیتی اجتماع میں شرکت کی تو وہاں پرایک مبلغہ اسلامی بہن نے شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کی ایک بہار بیان کرنے کے بعد ترغیب دلائی کہ ہمیں بھی اپنی پریشانیوں کے حل کے لئے شجرہ عالیہ کے دعائیہ اشعار کو بطورِ وظیفہ پڑھنا چاہیے،ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ ہماری پریشانیاں دُور ہوجائيں گی ۔چنانچہ میں نے بھی
Flag Counter