Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
160 - 216
:''یہ شجرہ شریف لے لو اوران اسلامی بہن کو شکریہ کے ساتھ واپس کردو ،یہ ان کی امانت ہے ، الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ اس شجرہ( عطّاریہ )کی برکت سے مجھے قبر میں بہت سکون ملا ہے ۔''
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (4)بغیر آپریشن پتھری سے نجات مل گئی
    بحرین میں مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخُلاصہ ہے :میں تقریباً 2سال سے گردے کے درد میں مبتلا تھا ۔ کافی علاج کروایا مگر مستقل آرام نہ آیا۔ بالآخر مجھے بحرین آرمی ہاسپٹل میں داخل کر لیا گیا اور ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ لئے اور مجھے بتایا کہ تمہارے گُردے میں پتھری ہے جو آپریشن کے ذریعے ہی نکالی جاسکتی ہے ۔دودِ ن بعد میرا آپریشن تھا۔ 24گھنٹے پہلے انہوں نے مجھے کھانے پینے سے روک دیا ۔مجھے شدت کی بھوک لگ رہی تھی مگر کیا کرتا مجبور تھا ۔جب وقتِ مقررہ پر مجھے آپریشن تھیٹر لے جایا گیا اورایک بار پھر الٹراساؤنڈ اور ایکسرے وغیرہ کئے گئے تو ڈاکٹروں نے یہ دیکھ کر سر پکڑ لیا کہ اس کے گُردے میں تو پتھری کا نام ونشان ہی نہیں ۔وہ مجھ سے پوچھنے لگے تم نے کونسی دوائی کھائی ہے کہ پتھری غائب ہوگئی ۔ میں نے انہیں بتایا کہ میں نے کوئی دوا نہیں کھائی ، بات دراصل یہ ہے کہ میں مسلسل اپنے پیرومرشد امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ کے دعائیہ اشعار صحت یابی کی نیت سے پڑھ رہا تھااور اپنے شیخ طریقت امیرِ
Flag Counter