Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
159 - 216
عالیہ پڑھا اور پانی پر دم کرکے ان کے منہ میں ٹپکایا ۔ جُونہی تھوڑا سا پانی ان کے منہ میں داخل ہوا ،ان پر نزع کی سختیاں آسان ہوگئیں اور ان کی روح قفسِ عنصری سے پرواز کرگئی ۔(اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ۔)
نزع کے وقت مجھے جلوہ محبوب دکھا

یہ کرم کر دے تو میں شاد مروں گا یا ربّ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (3) قبر میں راحتیں نصیب ہوئیں
    حیدرآباد (باب الاسلام سندھ) سے موصول ہونے والے مکتوب میں کچھ اس طرح تحریر تھا :اگست 2004؁ء میں ایک عطّاریہ اسلامی بہن کا انتقال ہوا ۔ ان کے انتقال کے بعد اُنہیں غسل دینے والی دعوتِ اسلامی کی مبلغہ اسلامی بہن نے امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ رسالہ'' شجرہ قادریہ رضویہ عطّاریہ '' ان کی رشتہ دار خواتین کو دیتے ہوئے ان کی قبر میں رکھنے کا مشورہ دیا ۔ چنانچہ گھر کے مرد اَفراد کے ذریعے شجرہ عالیہ ان کی قبر میں رکھوا دیا گیا ۔۱؎ کچھ عرصے بعد مرحومہ اپنی ایک رشتہ داراسلامی بہن کو خواب میں شاندار بچھونے پر بیٹھی ہوئی نظر آئیں۔وہ بڑی خوش وخُرم دکھائی دے رہی تھیں ۔ مرحومہ مُسکراتے ہوئے کچھ یوں کہنے لگیں
Flag Counter