Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
15 - 216
نے آج سے تقریباپچیس سال قبل۱۴۰۱؁ھ بمطابق1981ء میں بابُ المدینہ کراچی میں تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک''دعوتِ اسلامی'' کے مَدَنی کام کا آغازاپنے چند رُفَقاء کے ساتھ کیا ۔آپ دامت برکاتہم العالیہ نے اِس مَدَنی تحریک ''دعوتِ اسلامی''کے ذریعے لاکھوں مسلمانوں بالخصوص نوجوان اسلامی بھائیوں اور بہنوں کی زندگیوں میں مَدَنی انقلاب برپا کردیا،کئی بگڑے ہوئے نوجوان توبہ کر کے راہِ راست پر آگئے ، بے نمازی نہ صرف نمازی بلکہ نَمازیں پڑھانے والے (یعنی اِمام مسجد)بن گئے،ماں باپ سے نازیبا رویّہ اختیار کرنے والے باادب ہوگئے ،کفر کے اندھیروں میں بھٹکنے والوں کو نورِ اسلام نصیب ہوا، یورپی ممالک کی رنگینیوں کو دیکھنے کے خواہش مند کعبَۃُ الْمُشَرَّفہ وگنبدِخَضرٰیکی زیارت کے لئے بے قرار رہنے لگے ، فکرِ آخِرت کی مَدَنی سوچ کے حامِل بن گئے ، فُحش رَسائل وڈائجسٹ کے شائقین عُلَمائے اَہلسنّت دَامَتْ فُیُوْضُھُم کے رسائل اور دیگر دینی کتب کا مطالَعہ کر نے لگے ، تفریح کی خاطرسفرکے عادی عاشقانِ رسول کے ہمراہ راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے بن گئے اور ''کھاؤ،پیو اور جان بناؤ''کے نعرے کو مقصدِ حیات سمجھنے والوں نے اس مَدَنی مقصد کو اپنا لیا کہ(ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ) ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ '' اَلْحَمْدُللہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی پیغام( تادمِ تحریر) َدنیا کے کم وبیش66 مُمالک میں پہنچ چکا ہے ۔

    اس عظیم الشان تحریک کے بانی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ خوفِ خداعزوجل وعشق رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم،