| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
داخل ہوگیا اور میٹھے میٹھے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی آمد کا اعلان کیا ۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی ۔
اس نُورِ مجسم کا سراپا نظر آئے ہوں جس کی غلامی میں وہ آقا نظر آئے
اِنہی اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ اسی طرح ایک مرتبہ میں شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ کے دعائیہ اشعار پڑھ کر سویا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ میں جنتُ البقیع میں حاضر ہوں۔ میں نے وہاں پر مدفون نفوسِ قدسیہ کو سلام عرض کیا تو انہوں نے بیک زبان میرے سلام کا جواب ارشاد فرمایا ۔پھر میں نے خود کو ایک کمرے میں پایا جہاں ہمارے مَدَنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم تشریف فرما ہیں اور حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی خدمتِ اقدس میں حاضر ہیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(2) نزع کی سختیاں آسان ہوگئیں
بابُ المدینہ (کراچی) کی ایک اسلامی بہن کا حلفیہ بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارے علاقے کی ایک اسلامی بہن (جو کافی عرصے سے شدیدبیمار تھیں)پر نزع کاعالم طاری تھا ۔وہ بیچاری روح نکلنے کے معاملے میں کافی تکلیف میں تھیں۔ارد گرد موجود اسلامی بہنوں سے ان کی حالت دیکھی نہ گئی ۔ چُنانچہ کسی نے فوراً امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ رسالے'' شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ ''سے شجرہ