Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
156 - 216
(تیسرا باب)

دُرُود شریف کی فضیلت
    دو جہاں کے سلطان ، سرورِ ذیشان ، محبوبِ رَحمٰن عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ مغفِرت نِشان ہے، مجھ پر دُرُودِپاک پڑھنا پُلْ صِراط پر نور ہے جو روزِ جُمُعہ مجھ پر اَسّی بار دُرُودِپاک پڑھے اُس کے اَسّی سال کے گناہ مُعاف ہو جائيں گے۔ (جامِعِ صَغیرص۳۲۰ حدیث ۵۱۹۱دار الکتب العلمیۃ بیروت)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
''شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ کے دُعائیہ اشعار کی برکتیں''کے سینتالیس حروف کی نسبت سے عطّاریوں کی 47مَدَنی بہاریں
 (1) سرکارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم  کی آمد مرحبا
    پنجاب(پاکستان ) کے مقیم اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ میں تقریباً 8سال سے دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوں اور مجھے عطاری نسبت بھی حاصل ہے۔ امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ رسالے'' شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ '' سے شجرہ عالیہ اور منتخب اوراد ووَظائف بعدِ فجر پڑھنے کا معمول ہے ۔ایک روز میں نے شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ اور اورادووَظائف پڑھنے کے بعد اشراق وچاشت کے نوافل ادا کئے اور آرام کے لئے لیٹ گیا ۔جلد ہی میں نیند کی آغوش میں پہنچ گیا ۔میں نے خواب
Flag Counter