Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
155 - 216
(23) صَدْقہ اِن اَعیاں کا دے چھ عین، عِزّ، عِلم وعَمَل

       عَفْو و عرفاں، عافیت ، احمدرضا کے واسِطے
    اس شعر میں اعلیٰ حضرت الشاہ مولانا احمدرضاخان علیہ رحمۃ الرحمن اپنے لئے یہ دعا کر رہے ہیں :یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ان مذکورہ بالا سردارانِ طریقت و معرفت کا واسطہ مجھے چھ چیزیں ؛عزت،علم،عمل،معافی،اپنی معرفت اور عافیت عطا فرما۔

یہ شعر'' حدائق بخشش'' میں اسی طرح ہے،مگر اس کی جگہ تبدیل شدہ شعر پڑھا جاتا ہے :
صَدْقہ اِن اَعیاں کا دے چھ عین، عِز، عِلم وعَمَل

                  عَفْو و عرفاں، عا فیت ، اِس بے نوا کے واسِطے
مشکل الفاظ کے معانی:اعیان:سرداروں،بزرگوں عز:عزت عفو:معافی عرفان:معرفت عافیت:سلامتی

بے نوا:فقیر،مفلس
دُعائیہ شعر کا مفہوم: 

    یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ان مذکورہ بالا سردارانِ طریقت و معرفت کا واسطہ مجھ بے نوا کوچھ چیزیں ؛عزت،علم،عمل،معافی،اپنی معرفت اور عافیت عطا فرما۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم

وضاحت:    جن چھ چیزوں کا سُوال کیا گیا ہے ان کی خوبی یہ ہے کہ ہر لفظ کا پہلا حرف ''عین ''ہے ۔
Flag Counter