Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
150 - 216
اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ سے ملنے کی ترکیب بنادیں۔ان کا شوق و جذبہ دیکھ کر آخر کار انہیں بھی ساتھ لے لیا گیا۔

    3 دن مَدَنی قافلے میں سفر کے بعدجب ہمارا مَدَنی قافِلہ اجتماع گاہ میں پہنچا تو لوگوں کی تعداد اس قدر کثیر تھی کہ منچ(اسٹیج)نظر نہیں آرہا تھا۔امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کا بیان جاری تھا ۔ اچانک دورانِ بیان آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے شرکاء اجتماع سے ارشاد فرمایا! ''ابھی بارش ہوگی مگر معمولی ہوگی ،لہٰذا کوئی بھی فکر مند نہ ہو۔'' یہ سن کر میری نظر بے ساختہ آسمان کی طرف اٹھی مگر وہاں بارش کے قطعاً کوئی آثار نہ تھے اورمطلع بالکل صاف تھا۔مگر حیرت انگیز طور پربیان کے بعد دورانِ دعا اچانک ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چلنا شروع ہوئی اور ہلکی ہلکی پھوار پڑنے لگی۔ ایک ولیِ کامل کی زبانِ مبارک سے نکلے ہوئے الفاظ کی تائید میں ہونے والی بارش نے عقیدت کے پھولوں کو مزید مَہکا دیا۔

    اجتماع کے اختتام پر جب ہم گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئے تو راستے میں خوش قسمتی سے امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی گاڑی آتی دکھائی دی۔بس پھر کیا تھا، اسلامی بھائی گاڑی سے اتر کرامیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی کار کے گرد جمع ہوگئے ۔ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہنے کار کا شیشہ نیچے کرتے ہوئے سلام ارشاد فرمایااورہماری خیریت دریافت فرمائی۔ اجتماع چونکہ بہت کامیاب ہوا تھا ، لہٰذاآپ بہت خوش تھے۔ میں نے اور دیگر اسلامی بھائیوں نے امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی دست بوسی کی سعادت حاصل کی۔ میرے بہنوئی بھی قریب کھڑے تمام منظر