Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
14 - 216
بیعت کی 4شرائط
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے کہ کسی کو اپنا پیر بنانے کے لئے 4 شرائط کا لحاظ انتہائی ضروری ہے۔چنانچہ امامِ اہلِسنّت، مجددِ دین وملت الشاہ مولانا احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن فتاویٰ رضویہ جلد21صفحہ 603پر پیر کی شرائط کچھ یوں تحریر فرماتے ہیں:

    (۱)صحیح العقیدہ سنّی ہو۔(۲)اتنا علم رکھتا ہو کہ اپنی ضروریات کے مسائل کتابوں سے نکال سکے ۔(۳)فاسقِ مُعلِن نہ ہو(ایک بار گناہِ کبیرہ کرنے والا یا گناہ صغیرہ پر اصرار کرنے والا فاسق ہوتا ہے اور اگر علی الاعلان کرے تو فاسق ِ معلن ہے ۔)(۴)اس کا سلسلہ بیعت نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم تک متّصل (یعنی ملاہوا) ہو ۔ 

مدینہ: بیعت اور طریقت کے متعلق تفصیلی معلومات کے لئے المدینۃ العلمیۃ کی پیش کردہ کتاب''آدابِ مُرشِدِ کامل ''مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کا مطالعہ کیجئے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
فیضانِ امیرِ اہلسنّت دامت  برکاتہم العالیہ
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ہردور میں امّتِ محبوب علی صاحبھا الصلوۃ والتسلیم کو ایسی نابغہ روزگار ہستیاں عطا فرمائیں جنہوں نے نہ صرف خُود اَمْرٌ بِالْمَعْرُوْفِ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر (یعنی نیکی کا حکم اور برائی سے منع کرنے)کا مقدَّس فریضہ بطریقِ احسن انجام دیا بلکہ مسلمانوں کو اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے کا ذہن دیا ۔ اُنہی میں ایک ہستی شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارقادِری رَضَوی دامت برکاتہم العالیہ بھی ہیں جنہوں
Flag Counter