| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
مَدَنی کام'' ،مسلمانوں کو باعمل بنانے کے لئے ''مَدَنی انعامات کا تحفہ'' اور دنیا بھر کے لوگوں کی اصلاح کی کو شش کے لئے دنیا کے کئی ممالک میں ''مَدَنی قافلوں اور ہفتہ وار اجتماعات ''کا مَدَنی جال بچھادیا ، ''گونگے بہرے، نابینا اور جیلوں میں قیداسلامی بھائیوں کی اصلاح'' کے لئے مجالس قائم کر دیں،''مختلف سطح کی مشاورتیں'' اور اس طرح سنتوں کی خدمت کے کم و بیش 30شعبہ جات قائم فرما نے کے بعد آپ دامَتْ بَرَکاتُہُمُُ الْعالیہ نے سارا نظام ''مرکزی مجلسِ شوریٰ '' کے سِپُردکر دیااور اب ان کی کارکردگی پر بھی نظر رکھتے اور ضَرورتاً اصلاح کے مَدَنی پھولوں سے بھی نوازتے رہتے ہیں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
آپ کے مرید ین
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ آپ دامت برکاتہم العالیہ کے کردارِ سنّت شعار سے متأثر ہوکر کروڑوں مسلمان آپ دامت برکاتہم العالیہ کے ہاتھوں َبیْعَتْ ہوکر حضور سیدنا غوثِ اعظم دستگیر ،پیرانِ پیر ،قطبِ ربّانی شَیخ عبد القادرجیلانی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوچکے ہیں ۔آپ دامت برکاتہم العالیہ کے تخلص عطّار کی نسبت سے آپ کے مُریدین اپنے نام کے ساتھ عطّاری لکھتے اور بولتے ہیں ۔
ہیں شَرِیْعَت اور طریقت کی حسیں تصویر جو زُہد و تقویٰ کے نظّارے حضرتِ عطار ہیں
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد