| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
تالیف ''بہارِ شریعت'' اورامامِ اہلِسنّت ،مجددِ دین وملت الشاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کے فتاویٰ کا عظیم الشان مجموعہ ''فتاویٰ رضویہ'' عموماً آپ دامت برکاتہم العالیہ کے زیرِ مطالعہ رہتے ہیں۔ حجۃُ الاسلام امام محمدغزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی کی کتب بالخصوص ''احیاء العلوم'' کی بہت تحسین فرماتے ہیں اوراپنے مُتَوَسِّلین کوبھی پڑھنے کی تلقین فرماتے رہتے ہیں، ان کے علاوہ دیگر اکابرین دامت فیوضہم کی کتب کا چیدہ چیدہ مطالعہ بھی آپ کے معمولات میں شامل ہے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
یادگارِ اسلاف
امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ خوفِ خداعَزَّوَجَلَّ وعشق رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰٰلہٖ وسلم،جذبہ اتباع ِقرآن وسنّت ،جذبہ احیاءِ سنّت،زہدوتقویٰ، عفو ودرگزر، صبروشکر، عاجزی وانکساری،سادگی ،اخلاص، حسنِ اخلاق،جود وسخا، دنیاسے بے رغبتی، حفاظتِ ایمان کی فکر ، فروغ ِعلم دین ،خیر خواہی مسلمین جیسی صفات میں یادگارِ اسلاف ہیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
عشقِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
سرکارِ ابد قرار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے بھرپور محبت کا نتیجہ ہے کہ امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی زندگی سنّتِ مصطفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے سانچے میں ڈھلی