| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
کے وِصال کے بعد میں نے ایک مرتبہ یہ ایمان افروز خواب دیکھا کہ ''اباجان علیہ رحمۃ المنان ایک انتہائی نورانی چہرے والے بزرگ کیساتھ تشریف لائے ،میرا ہاتھ پکڑ کر کہنے لگے ،بیٹی! تم ان کو پہچانتی ہو؟ یہ ہمارے مدنی آقامیٹھے میٹھے مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ہیں ، پھر شہنشاہ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے مبارک لبوں سے رحمت کے پھول جھڑنے لگے اور الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے : تم بہت نصیب دار ہو۔
سنا ہے آپ ہر عاشق کے گھر تشریف لاتے ہیں میرے گھر میں بھی ہوجائے چراغاں یارسول اللہ
حصولِ علمِ دین
امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ دورِ شباب ہی میں علومِ دینیہ کے زیور سے آراستہ ہوچکے تھے۔آپ دامت برکاتہم العالیہ نے حصولِ علم کے ذرائع میں سے کتب بینی اورصحبتِعلماء کو اختیار کیا ۔اس سلسلے میں آپ نے سب سے زیادہ استفادہ مفتی اعظم پاکستان حضرت علامہ مفتی وقارالدین قادِری رَضَوی علیہ رحمۃ اللہ القوی سے کیااورمسلسل ۲۲ سال آپ علیہ رحمۃ اللہ الوالی کی صحبت بابَرَکت سے مستفیض ہوتے رہے حتیٰ کہ انہوں نے قبلہ امیرِاَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو اپنی خلافت واجازت سے بھی نوازا۔الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ ! کثرتِ مطالعہ ،بحث وتمحیص اوراَکابر علَماء ِکرام سے تَحْقِیق وتَدْقِیق کی وجہ سے آپ دامت برکاتہم العالیہ کو مسائلِ شَرْعیہ اورتصوّف واَخلاق پر دسترس ہے ۔ صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی کی شہرہ آفاق