Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
137 - 216
 (41)امیرِاہلسنّت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دامت برکاتہم العالیہ
    شیخ طریقت، اَمیراَہلسنّت ،بانی  دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی ولادت مبارکہ ۲۶ رَمَضانُ المبارَک ۱۳۶۹؁ھ بمطابق ۱۹۵۰؁ء میں پاکستان کے مشہور شہر باب المدینہ کراچی میں ہوئی۔
والدِ بزرگوار
    امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے والدِبُزُرگوارحاجی عبدالرَحمن قادِری علیہ رحمۃ اللہ الھادی باشرع اور پرہیز گارشخص تھے اور سلسلہ عالیہ قادِریہ میں بیعت تھے۔ امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ عالَمِ شِیْر خوارگی ہی میں تھے کہ آپ کے والد ِ محترم ۱۳۷۰؁ھ میں سفرِ حج پر روانہ ہوئے ۔ایامِ حج میں منٰی میں سخت لُو چلی جس کی وجہ سے کئی حجاج کرام فوت ہوگئے،ان میں حاجی عبدالرحمن علیہ رحمۃ المنّان بھی شامل تھے جو مختصر علالت کے بعد ۱۴ذوالْحِجَّۃ الحرام ۱۳۷۰؁ھ کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے ۔
اِنَّا لِلّٰہِ واِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ایمان افروز خواب
     امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی بڑی ہمشیرہ کا بیان ہے کہ اباجا ن علیہ رحمۃ المنان
Flag Counter