Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
133 - 216
؎ بعد مُردَن روح و تن کی اس طرح تقسیم ہو	 روح طیبہ میں رہے لاشہ مِرا بغداد میں
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
وِصال
    ۴ ذُوالحجۃ الحرام ۱۴۰۱؁ھ 2-10-81 بروز جمعۃ المبارک مسجِدِ نَبَوِیِّ الشَّریف علیٰ صاحِبَہا الصَّلوٰ ۃُ وَالسَّلام کے مُوَئذِّن نے
'' اَللہُ اَکبَرْ،اَللہُ اَکبَرْ''
کہا اور سیِّدی قطبِ مدینہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے کَلِمہ شریف پڑھا اور آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی روح قَفَسِ عُنْصَری سے پرواز کر گئی۔ بعدِ غسل شریف کفن بچھا کر سرِ اقدس کے نیچے سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے حُجرہ مَقصورہ شریف کی خاک مبارَک رکھی گئی۔ آمِنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے دلبر صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی قبر انور کا غُسّالہ شریف اور مختلف تبرُّکات ڈالے گئے۔ پھر کفن شریف باندھا گیا۔ بعد نمازِ عَصْر دُرود و سلام اور قصیدہ بُردہ شریف کی گُونج میں جنازہ مبارکہ اُٹھایاگیا۔
؎عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے    محبوب کی گلیوں میں ذرا گھوم کے نکلے
     بِالآخِر بے شمار سوگواروں کی موجودگی میں سیِّدی قطبِ مدینہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کو ان کی آرزو کے مطابِق جنّتُ البقیع کے اُس حصے میں جہاں اہلبیتِ اطہار علیہم
Flag Counter