Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
130 - 216
تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تذکرہ:

    اس شعر میں سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ کے اُنتالیسویں شیخِ طریقت یعنی حضرتِ سیِّدُنا ِضیاء الدین مَدَنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کے وسیلے سے دُعا کی گئی ہے ۔ ان کے مختصر حالاتِ زندگی ملاحظہ ہوں:
(39)حضرتِ سیِّدُنا ضیا ء الدین مَدَنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی
    حضرتِ سیِّدُنا قطبِ مدینہ کی ولادتِ باسعادت ۱۲۹۴؁ھ ،۱۸۷۷؁ء میں پاکستان کے شہرضیاء کوٹ (سیالکوٹ)میں بمقام کلاس والا ہوئی۔ ''یاغفورُ'' سے سِنِ وِلادت نکلتا ہے ۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرتِ سیِّدُنا صِدّیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد میں سے ہیں۔ ابتدائی تعلیم ضیاء کوٹ میں حاصِل کی پھر مرکزالاولیاء (لاہور) اور دہلی میں کچھ عرصہ تَحْصِیلِ علم کیا بِالآخِر پیلی بِھیت(یوپی انڈیا) میں حضرتِ علامہ مولیٰنا وَصی احمد مُحَدِّث سُورتی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں تقریباً چار سال رہ کر عُلُوم دِینیہ حاصِل کئے اور دَورہ حدیث کے بعد سَنَدِ فَراغَت حاصِل کی۔ زَہے قسمت امامِ اَہلسنت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے دستِ مبارَک سے سیِّدی قطبِ مدینہرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی دستار بندی فرمائی۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے امامِ اَہلسنّت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیعت بھی کی اور صِرْف ۱۸ سال کی عُمر میں اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سَنَدِ خلافت بھی
Flag Counter