Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
129 - 216
ٹی ٹی، اسٹیشن ماسٹروغیرہ سب لوگ جمع ہوگئے، ڈرائیور نے بتایا کہ انجن میں کوئی خرابی نہیں ہے۔ اچانک ایک پنڈِت جی چیخ اُٹھا کہ وہ دیکھو کوئی دَرویش نمازپڑھ رہا ہے ، شاید رَیل اسی وجہ سے نہیں چلتی؟ پھر کیا تھا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے گرد لوگوں کا ہُجُوم ہوگیا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اطمینان سے نَماز سے فارِغ ہو کرجیسے ہی رُفَقا کے ساتھ ریل میں سُوار ہوئے تو ریل چل پڑی ۔ سچ ہے جو اﷲ کا ہوجاتا ہے کائنات اسی کی ہوجاتی ہے۔
تُو نے باطل کو مٹایا اے امام احمد رضا                دین کا ڈنکا بجایا اے امام احمد رضا

دَورِ باطل اور ضَلالت ہند میں تھا جس گھڑی          تُو مجدِّد بن کے آیا اے امام احمد رضا

                                               از :امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ

اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(20) پُر ضیاء کر میرا چہرہ حَشْر میں اے کبریا ( عَزَّوَجَلَّ)

شَہْ ضیاء ُالدین پیرِ با صَفا کے واسِطے  (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)
مشکل الفاظ کے معانی: پرضیا:روشن باصفا:صاف ستھرا

دُعائیہ شعر کا مفہوم:

     یا اللہ عَزَّوَجَلَّ تجھے پیرِ باصفا قطبِ مدینہ حضرتِضیاء الدین مَدَنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کا واسطہ ہمارے چہروں کو بروزِ قِیامت روشن فرما ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ
Flag Counter