| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
نکالدو، گناہوں سے اپنے اَعضاء بلکہ دل کی بھی حِفاظت کرو، جس قَدَر ممکن ہو بُرے لوگوں کو دیکھنے سے بھی بچو کہ اِس سے بھی دل پر اثر پڑتا ہے اور تمہارا ذِہن اُس طرف مائل ہو سکتا ہے۔ (احیاء العلوم ج۴ ص ۲۱۹۔۲۲۱ مُلَخصاً دار صادر بیروت)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ایمان کی حفاظت کا ایک ذریعہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیک اعمال پر استقامت کے ساتھ ساتھ ایمان کی حفاظت کا ایک ذریعہکسی ''مرشدِکامل '' سے بیعت ہوجانا بھی ہے ۔امام فخر الدین رازی علیہ رحمۃ اللہ الھادی کی نزْع کا جب وقت قریب آیا تو شیطان آیا اور ان کاایمان سلْب کرنے کی بھر پور کوشش کی(کیونکہ شیطان اس وقت ہر مسلمان کا ایمان برباد کرنے کی کوشش کرتا ہے)۔ اُس نے پوچھا: اے رازی! تم نے ساری عمرْمناظروں میں گزاری ذرا یہ تو بتاؤ تمہارے پاس خدا کے ایک ہونے پر کیا دلیل ہے؟آپ نے ایک دلیل دی۔ وہ خبیث چونکہ مُعَلِّمُ المَلَکوت رہ چکا تھا۔ اس نے وہ دلیل اپنے علمِ
مسلماں ہے عطارؔ تیری عطا سے
ہو ایمان پر خاتِمہ یا الہٰیمدینہ:ایمان کی حفاظت کا مزید جذبہ پانے کے لئے شیخِ طریقت ،امیرِاہلسنّت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے رسالہ ''برے خاتمے کے اسباب'' مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کا مطالعہ کیجئے اور آپ دامت برکاتہم العالیہ ہی کا VCDبیان''ایمان کی سلامتی'' دیکھئے ۔
(ماخوذ از رسالہ''برے خاتمے کے اسباب '')