| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
بندوں کو شیطان کے مکرسے بچاتا ہوں۔ (روح البیان ج۱۰ ص۳۱۵ کوئٹہ) ہر امّتی کی فکر میں آقا ہیں مُضطَرِب غمخوار والدین سے بڑھ کر حضور ہیں
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ہمارا کیا بنے گا؟
اللہ عَزَّوجَلَّ ہمارے حالِ زار پر کرم فرمائے،نَزع کے وَقت نہ جانے ہمارا کیا بنے گا!آہ! ہم نے بَہُت گناہ کررکھے ہیں،نیکیاں نام کو نہیں ہیں، ہم دُعاء کرتے ہیں اے اللہ!عَزَّوَجَلَّ نزع کے وقت ہمارے پاس شَیاطین نہ آئیں بلکہ رحمۃٌ لِّلْعٰلمین صلی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کرم فرما ئیں۔
بُرے خاتمے سے اَمان
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حُجَّۃُ الْاِسلامحضرت سیِّدُنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی کافرمانِ عالی ہے: بُرے خاتِمے سے اَمن چاہتے ہو تو اپنی ساری زندگی اللہُ رَبُّ الْعِزَّتعَزَّوَجَلَّ کی اطاعت میں بسر کرو اور ہر ہر گناہ سے بچو، ضَروری ہے کہ تم پر عارِفین جیسا خوف غالِب رہے حتّٰی کہ اس کے سبب تمہارا رونا دھونا طویل ہو جائے اور تم ہمیشہ غمگین رہو۔ آگے چل کر مزید فرماتے ہیں: تمہیں اچّھے خاتِمے کی تیاّری میں مشغول رہنا چاہے۔ ہمیشہ ذکرُ اللہ میں لگے رہو، دل سے دنیا کی مَحَبَّت
نَزع کے وقت مجھے جلوئہ محبوب دکھا
تیرا کیا جائے گا میں شاد مروں گا یا ربّ