Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
118 - 216
میں آئے اور تولیہ لئے ہوئے دوڑے تو کیا دیکھتے ہیں کہ ابھی وضو کے قطرات حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے چہرہ مبارک پر موجود ہیں اوردست مبارک بھی تر ہیں۔وہ انتہائی حیران و ششدر ہوئے،تو حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے تبسم آمیز لہجے میں فرمایا:''میاں وہاں بیس برس رہے اور شادی بھی کی اور یہاں ابھی تک وضو خشک نہیں ہوا اب تو معراج کی حقیقت کو سمجھ گئے ہو گے؟
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (19) کر عطا اَحمد رضائے اَحمد ِمُرْسَل مجھے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم)

 میرے مولیٰ حضرتِ اَحمد رَضا کے واسِطے (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)
مشکل الفاظ کے معانی: احمد:پسندیدہ رضا:خوشنودی مولیٰ:آقا
دُعائیہ شعر کا مفہوم:

    اے میرے مولیٰ عَزّوَجَل تجھے میرے آقائے نعمت اعلیٰ حضرت امام اَحمد رضارحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا واسطہ مجھے اَحمد ِمُرْسَل (صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم) کی سب سے پسندیدہ رضاوخوشنودی عطا فرما۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم

وضاحت:

یہ شعر شہزادہ اعلیٰ حضرت حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان علیہ رحمۃ اللہ المنّان کا ہے ، اس شعر کے پہلے مصرع میں اَحمددو مرتبہ لایا گیا ہے۔اس شعر کی وضاحت دوطرح سے کی گئی ہے جن میں زیادہ فرق نہیں ہے:
Flag Counter