تذکرہ:
اس شعر میں سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ کے سینتیسویں شیخِ طریقت یعنی حضرتِ سَیِّد آلِ رسول رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے وسیلے سے دُعا کی گئی ہے ۔ ان کے مختصر حالاتِ زندگی ملاحظہ ہوں:
(37)حضرتِ سیِّدُنا آلِ رسول مارہروی علیہ رحمۃ اللہ الباری
حضرتِ شاہ آلِ رسول مارِہروی علیہ رحمۃ اللہ الباری تیرھویں صدی ہجری کے اَکابر اولیائے کرام میں سے تھے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ولادتِ باسعادت رجب المرجب ۱۲۰۹ھ میں ہوئی اور والد ماجدحضرت شاہ آلِ بَرَکات رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی آغوشِ شفقت و محبت میں تربیت اور نشوونما پائی۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو اپنے بڑے