حضرتِ سَیِّد شاہ آلِ اَحمد اچھے میاں مارِہروی علیہ رَحْمَۃُاللہِ الْقَوی کی ولادتِ باسعادت۲۸ رمضان المبارک ۱۱۶۰ھ میں ہوئی۔ اسمِ گرامی آلِ احمد اورلَقَب اچھے میاں ہے ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے عُلومِ ظاہری و باطنی ا ور مناز لِ سُلوک کی تکمیل اپنے و ا لدِ ماجد حضرت سیِّد شاہ حمزہ مارہروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے فرمائی۔آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ حضرت سید شاہ حمزہ نور اللہ مرقدہ' کے ہی خلیفہ و سجادہ نشین ہیں ۔ آپ کے مریدین کی تعداد ایک اندازے کے مطابق قریب دو لاکھ تھی۔آپ نے سرطان (کینسر) کی بیماری میں مبتلاء رہ کر ۱۷ ربیع النّور ۱۲۲۵ھ کو وِصال فرمایا۔آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا مزارِ مقدس مارہرہ شریف میں مرجع خلائق ہے۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو