| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
شریف تمام ہونے تک آقا ئے دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم آپ کے پاس تشریف فرما رہے ۔
(17)دل کو اچھا تَن کوسُتھر ا جان کو پُر نور کر اچھے پیارے شَمْسِ دِیں بَدْرُالْعُلیٰ کے واسِطے (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)
مشکل الفاظ کے معانی: شمس :سورج بدرالعلیٰ:بلندیوں کا چاند
دُعائیہ شعر کا مفہوم:
یا اللہ عَزَّوَجَلَّ تجھے حضرت سَیِّد شاہ آلِ اَحمد اچھے میاں مارِہروی علیہ رحمۃ اللہ القوی کا واسطہ جو''شَمْسِ دِیں'' (یعنی دینِ متین کے چمکتے سورج )اور ''بَدْرُالْعُلیٰ'' (یعنی بلندیوں کے چاند) ہیں، میرے دل کو اچھااور تن کو ستھرا بنادے ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلمصَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تذکرہ:
اس شعر میں سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ کے چھتیسویں شیخِ طریقت یعنی حضرت سَیِّد شاہ آلِ اَحمد اچھے میاں مارِہروی علیہ رحمۃ اللہ القوی کے وسیلے سے دُعا کی گئی ہے ۔ ان کے مختصر حالاتِ زندگی ملاحظہ ہوں: