| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
ابوالبرکات اٰل محمدرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے جملہ عُلوم وفُنون کی تکمیل کی اور ان ہی کی خدمت میں رہ کر سُلوک کی منازل طے کیں اورآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہہی کے دستِ حق پرست پر بَیْعَت کی اور خرقہ خلافت سے سرفراز ہوئے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ علم وفضل میں یکتا، مایہ ناز مصنف اور صاحب ِکرامت و تصرف بُزُرگ تھے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے۱۴ رمضان المبارک ۱۱۹۸ھ بدھ کے روز اس جہان فانی سے کوچ فرمایا۔آپ کی قبرِ انور مارہرہ شریف میں پرانے مقبرے میں زیارت گاہِ خاص وعام ہے ۔ اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
زیارتِ سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم
ایک باکمال درویش نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت مبارکہ میں ایک دُرود شریف نذر کیا۔ حضرت نے اسے پسند فرما کر رکھ لیا۔اِسی شب میں حضور ِاقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی۔لب ہائے مبارکہ سے رحمت کے پھول جھڑنے لگے اور الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے :''صاحبزادے اٹھو !اور درود شریف پڑھو ۔''آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بیدار ہوئے ،غسل فرمایا ، عطر لگایا ،بخور وغیرہ روشن کئے اور اس درود شریف کا ورد شروع کیا ۔ابھی درود شریف ختم بھی نہ کیا تھاکہ زیارتِ سرور کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم سے مشرف ہوئے اور آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے سر کی آنکھوں سے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا دیدار کیا۔ آپ تعظیماً کھڑے ہوگئے اور درود شریف کے بقیہ اعداد پورے کئے۔ درود