| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
دونوں ہاتھوں کو اپنے دونوں ہاتھوں میں مضبوطی سے پکڑ کر ہلایا مگر اس کی کیفیت بدستور باقی رہی ،یہاں تک کہ تیسری بار میں اس پر رقّت کی کیفیت طاری ہوئی اوروہ آہ وبُکا کرنے لگے،اس کی دونوں آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ جب اسے افاقہ ہوا تو اِس عظیم کرامت کو دیکھ کر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے دست مبارک پر بیعت ہوا اور عقیدت مندوں میں داخل ہو گیا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(32)حضرتِ سیِّدفضل اللہ کالپوی علیہ رحمۃ اللہ الباری
حضرتِ میرسَیِّد فضل اللہ کالپوی علیہ رحمۃ اللہ الباری کالپی شریف میں پیدا ہوئے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے مکمل تعلیم وتربیت والد ماجد حضرت میر سید احمد علیہ رحمۃ اللہ الماجد سے پائی اور اپنے وقت کے جملہ عُلوم و فنون کو حاصل فرما کر مقتدائے وقت و امام بن کر خلقِ خدا کی ہدایت و راہنمائی میں مشغول ہوگئے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ زُہد و تقویٰ، عبادت و ریاضت میں ممتاز اور مشائخِ عصر میں معزز ومقبول تھے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وصال مبارَک۱۴ ذُوْالْقَعْدَۃ الحَرَام بروز جمعرات شام کے وقت ۱۱۱۱ھ میں ہوا۔مزارِ مبارَک کالپی شہر میں زیارت گا ہِ خلائق ہے۔ اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد