Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
107 - 216
 (15)دین ودنیا کے مجھے بَرَ کات دے بَرَکات سے  (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)

   عشقِ حق دے عشقی عشقِ اِنْتِمَا کے واسِطے
مشکل الفاظ کے معانی: انتما:نسبت رکھنا
دُعائیہ شعر کا مفہوم:

     یا اللہ عَزَّوَجَلَّ حضرتِ سَیِّدشاہ بَرکت اللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے وسیلہ سے مجھے دین ودنیا کی بَرَکات عطافرمااور اِنہی کے صدقے مجھے اپنا عاشقِ صادق بنا۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم

وضاحت:

     اِنْتِمَا کا معنی ہے ''انتساب'' یعنی نسبت رکھنا ۔ عشقِ اِنْتِمَا کا معنی ہوا عشق کی نسبت رکھنا یعنی ''عشق کی نسبت رکھنے والے حضرتِ عشقی'' کا تجھے واسطہ ہمیں بھی اپنا عشق عطا فرما ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تذکرہ:

    اس شعر میں سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ کے تینتیسویں شیخِ طریقت یعنی حضرتِ شاہ بَرکت اللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے وسیلے سے دُعا کی گئی ہے ۔ ان کے مختصر حالاتِ زندگی ملاحظہ ہوں:
Flag Counter