معظم سے بَیْعَت کا شرف حاصل کیا اور صرف 24 سال کی عمر میں مسندِ والدِ ماجد پر رونق افروز ہوئے اور تلقین و اِرشاد کی محفل کو رونق بخشی۔
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے اَخلاق و عادات اپنے اَسلاف کے قدم بقدم تھے۔ رَحم و کرم، بخشش و عطا، عفوو دَرگزر میں اپنے اسلاف کے آئینہ دار تھے۔ علمِ نَبَوی اور اَخلاقِ نَبَوی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی اِشاعت میں مثالی کارنامے انجام دئيے۔آپ جامع عُلومِ ظاہر و باطن اور حقیقت و معرفت سے آشنا تھے۔ زُہد و تقویٰ ، عبادت و ریاضت میں کامل تھے ۔اخلاق و عادات میں یگانہ عصر تھے ۔ عُنفوانِ جوانی ہی سے نور ہدایت آپ کی جبین ہمایوں سے چمکتا تھا۔۱۹ صفر المظفر ۱۰۸۴ھ جمعرات کے دن شام کے وقت انتقال فرمایا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مزار ِ مُبارَک کالپی شریف میں مرجع خلائق ہے۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو