چڑھے اور7 برس کی عمر میں اپنے وقت کے مشہور محدث شیخ محمد یونس رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوکر علومِ دینیہ سیکھے۔پھرآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جب حضرت سیدنا جمال الاولیاء رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں پہنچے تو انہوں نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے عالی ظرف کو دیکھتے ہوئے اپنے سلسلہ بَیْعَت میں داخل کیا اور تمام سلاسل کی اجازت و خلافت عطا کی۔
سات سال کی عمر سے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی نمازِ باجماعت کبھی قضاء نہ ہوئی۔آخر عمر میں ۲۶سال تک مسلسل روزہ رکھتے رہے سوائے اُن دِنوں کے جن میں روزہ رکھنا حرام ہے۔اپنے مرشد کامل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے اکتسابِ فیض کے بعد کالپی شریف واپس آئے اور درس وتدریس میں مشغول ہوگئے۔ 13 مفید تصانیف یادگار چھوڑیں ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 65برس کی عمر پا کر ۶ شعبان المعظم ۱۰۷۱ھ اس دارِ فانی سے رخصت ہوئے ۔مزارِ پُر انوار کالپی شریف کے باہر دکھن اور پچھم گوشے میں شہر سے تقریباًایک میل کے فاصلے پر ہے ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو