Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
101 - 216
بھکاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے حاصل کیا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے۲۲ رجب المرجب ۹۸۹؁ھ میں وصال فرمایا۔مزار مبارک قصبہ نیوتنی ضلع اُناؤمیں ہے ۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(29)حضرتِ سیِّدُنا شیخ جمال الاولیاء رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
حضرتِ سیِّدُناشیخ جمال الاولیاء رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۹۷۳؁ھ میں کوڑا جہان آباد میں پیدا ہوئے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے والدِ ماجد مخدوم جہانیاں ثانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور انہی کے دَستِ مبارَک پربَیْعَت کی اور خلافت کے منصب ِجلیلہ پر فائز ہوئے ۔پھر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے والد گرامی نے مزید تعلیم و تربیت کیلئے حضرت قاضی ضیاء الدین علیہ رحمۃ اللہ المُبین کی خدمت میں بھیجا۔5سال تک ان کی خدمت میں ر ہ کرعُلومِ ظاہری و باطنی کی تکمیل کی۔انہوں نے بھی آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو خرقہ خلافت سے نوازا۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وِصالِ مبارَک شبِ عیدالفطر ۱۰۴۰؁ھ میں ہوا۔ روضہ مبارَک قصبہ کوڑا جہاں آباد ضلع فتح پور ہنسوا (ہند)میں ہے ۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(14)دے محمد کے لئے روزی کر اَحمد کے لئے  (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہما)

     خوانِ فَضْلُ اللہ سے حصہ گَدا کے واسِطے (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)
Flag Counter