Brailvi Books

شاھراہِ اولیاء
9 - 37
ترجمۂ کنزالایمان:جو نہ پورب کا نہ پچھم کا قریب ہے کہ اس کا تیل بھڑک اٹھے اگرچہ اسے آگ نہ چھوئے نور پر نور ہے اللہ اپنے نور کی راہ بتاتا ہے جسے چاہتا ہے اور اللہ مثالیں بیان فرماتا ہے لوگوں کے لئے اور اللہ سب کچھ جانتا ہے ۔(پ۱۸،النور :۳۵)
اور ارشاد فرمایا،''
وَمَنْ لَمْ یَجْعَلِ اللّٰہُ لَہُ نُوْرًا فَمَالَہُ مِنْ نُوْرٍ .
ترجمۂ کنزالایمان:اور جسے اللہ نور نہ دے اس کے لئے کہیں نور نہیں ۔(پ۱۸،النور: ۴۰)

     آپ صلي اللہ عليہ وسلم پر ایسا درود ہو جس کی نشانیاں آسمانوں میں ظاہر ہیں ، جس کے انوار باغاتِ جنت میں پھیلے ہوئے ہیں ، جس کی عمدگی پرانبیاء علیھم السلام گواہ ہيں اور آپ کی پاکیزہ آل اور پاک کرنے والے صحابہ پر بھی درود ہو۔
مرید ین کے لئے نصیحت
    پیارے اسلامی بھائی !یہ نصیحت خوف ، امید اور محبت کے بیان پر مشتمل ہے ۔ یادرکھو! خوف کے حصول کے لئے علم کی، امید کے حصول کے لئے یقین کی اور(اللہ عزوجل کی) محبت کے حصول کے لئے معرفت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ان تینوں کی کچھ علامات بھی ہیں چنانچہ خوف کی علامت دل میں گھبراہٹ کا پیدا ہونا، امیدکی علامت کچھ طلب کرنا اور محبت کی علامت محبوب پر نثار ہونا ہے ۔ ان تینوں کی مثال حرم ، مسجد اور کعبہ ہے ، چنانچہ جو اِرادت کے حرم میں داخل ہوا وہ مخلوق سے امان پاگیا اور جو مسجد میں داخل ہوا اس کے اعضاء اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں استعمال ہونے سے بچ گئے ، اور جو کعبہ میں داخل ہوگیا اس کا دل ذکر اللہ کے علاوہ کسی اور کام میں مشغول ہونے سے باز رہا۔ 

    جب صبح طلوع ہوجائے تو انسان کو چاہے کہ وہ رات کی تاریکی اور دن کی روشنی
Flag Counter